حکومت پاکستان کے نوٹس کے بعد ٹک ٹاک نے متتازع مواد پر مبنی ویڈیو کی اسکریننگ شروع کر دی ، ہراسانی ، دھونس دھمکی ، نفرت انگیز رویے ، پر تشدد اور انتہا پسندی پر مبنی ویڈیو ز کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔دنیا بھر میں پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے جہاں کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کے باعث یکم اکتوبر سے 30 دسمبر2021 کے دوران ٹک ٹاک نے 65 لاکھ 63 ہزار ویڈیوز حذف کی ہیں۔تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے مطابق 94.1 فیصد ویڈیوز پوسٹ کیے جانے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کی گئیں جبکہ 95.2 فیصد ویڈیوز کسی استعمال کرنے والے کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل اور 90.1 فیصد ویڈیوز کسی بھی شخص کے دیکھنے سے قبل حذف کی گئیں۔حذف کی جانے والی ویڈیو میں ہراساں کرنے ، دھونس دھمکی ، نفرت انگیز رویے ، پر تشدد اور انتہا پسندی پر مبنی ویڈیو شامل تھیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments