4 namor tiktokers ke khilaaf behuda videos par case ki samaat

ٹک ٹاک نہ کھولنے کا فیصلہ۔۔

وفاقی کابینہ نے وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے عدالتی فیصلوں اور احکامات کی روشنی میں وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق معاملے پر غور کیا جس کے بعد  کابینہ نے ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کررکھی ہے، ایپ پر پابندی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو معاملہ وفاقی کابینہ میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی اے ٹک ٹاک پر پابندی کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کر سکا، جب یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ایک فیصد افراد ٹک ٹاک کاغلط استعمال کررہے ہیں تو سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی حل نہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں