معروف ماڈل، ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ میرب علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ٹاک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔جہاں آئے دن مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر نوجوان نسل دھڑا دھڑ اکاؤٹس بنا رہی ہے وہیں پاکستان کے معروف فنکار بھی اب اس لت میں مبتلا نظر آ نے لگے۔ٹک ٹاک کو کینسر قرار دینے والے پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے بھی گزشتہ دنوں ٹاک ٹاک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنا لیا گیا ہے۔فیروز خان کے بعد اب اداکارہ میرب علی بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

Facebook Comments