4 namor tiktokers ke khilaaf behuda videos par case ki samaat

ٹک ٹاک کا مونیٹائزیشن فنڈ بند کرنے کا اعلان۔۔

ٹک ٹاک نے اپنا ایک ارب ڈالر مالیت کا منی ٹائزیشن فنڈ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایپلی کیشن کی ترجمان ماریا جنگ نے کہا ہے کہ یہ فنڈ 16دسمبر 2023ءکو بند کر دیا جائے گا، جس کے بعد امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے ٹک ٹاکرز اس اوریجنل فنڈ کے ذریعے ایپلی کیشن سے پیسے نہیں کما سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ فنڈ 2020ءمیں متعارف کرایا گیا تھا۔ ٹک ٹاک کی طرف سے یہ فنڈ قائم کرتے ہوئے اگلے تین سال کے دوران وائرل ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکرز کو 1ارب ڈالر کی رقم دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ان تین سالوں میں ٹک ٹاکرز کی طرف سے مسلسل شکایت کی جاتی رہی کہ ایپ کی طرف سے انہیں اس فنڈ سے انتہائی کم رقم دی جا رہی ہے۔رواں سال فروری میں ٹک ٹاک کی طرف سے ’کری ایٹویٹی پروگرام‘ متعارف کرایا گیا، جس کے ذریعے اب ٹک ٹاکرز ایپ سے آمدنی کما سکتے ہیں۔ ماریا جنگ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکرز ’کری ایٹویٹی پروگرام‘ کے ذریعے منی ٹائزیشن فنڈ کی نسبت 20گنا زیادہ رقم کما سکتے ہیں۔فنڈ کا خاتمہ غیر متوقع نہیں ہے۔ یہ شروع ہی تین سال کے عرصے کے لیے کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں