tiktok jori ne thailand mein hotel khareedlia

ٹک ٹاکرجوڑی نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خریدلیا۔۔

مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر ان دنوں تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جہاں اُنہوں نے اپنے نئے کاروباری اقدام سے متعلق انکشاف کیا، ٹک ٹاکر جوڑی نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں بتایا کہ ‘اُنہوں نے تھائی لینڈ کے جزیرے پھوکیت پر ہوٹل خرید لیا ہے’۔ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ ‘ہم ملائیشیا سے واپس پاکستان جانے کے بجائے تھائی لینڈ آگئے کیونکہ ہم نے ہوٹل کے دستاویزاتی کام اور تزئین و آرائش سے متعلق دیگر کام مکمل کروانے تھے’۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم نے کچھ ماہ قبل ہی یہ ہوٹل خریدا ہے، ہمارا ہوٹل تین منزلوں پر مشتمل ہے جس کے فی الحال سارے کمرے بُک ہیں’۔ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘برائے مہربانی ہمارے کاروبار کی برکت اور ترقی کے لیے دعا کریں’۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں