ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان میں 6.5 ملین ویڈیوز ہٹائی گئیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دو روز قبل پاکستان بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ نے اپنی سہ ماہی رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، ٹرمز آف سروس کی خلاف ورزی کرنے والی اور کورونا کے حوالے سے گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز ہٹائی گئیں۔جنوری سے مارچ تک 65 لاکھ ویڈیوز کو ہٹایا گیا۔سب سے زیادہ ویڈیوز امریکہ میں ڈیلیٹ کی گئیں۔

Facebook Comments