عدالت نے ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف چوری کی درخواست نمٹادی ہے ۔لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے شہری محمد نعیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ دونوں ٹک ٹاک سٹارز صندل خٹک اور حریم شاہ نے میرا سامان چوری کیا۔اس موقع پر پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ٹک ٹاک سٹارز کے خلاف تحقیقات کی ہیں، ان سے کوئی چوری کا سامان برآمد نہیں ہوا۔عدالت نے پولیس کے جواب پر ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک اورحریم شاہ کے خلاف سامان چوری کی شہری کی درخواست مسترد کردی۔

Facebook Comments