tiktok pakistanio ki do crore videos delete karden

ٹک ٹاک بندش، ایک ہفتے میں جواب طلب۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے سوشل ایپ ٹک ٹاک بندش کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ جمعہ کو سماعت کے دوران درخواست گزار شہری محمد اشفاق جٹ کی جانب سے مریم فرید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ کے پاکستان بھر میں صارفین کی تعداد 39 ملین ہے، پی ٹی اے نے ٹک ٹاک بند کیا جس سے درخواست گزار کا روزگار متاثر ہوا جو سپورٹس اور فٹنس پر آگاہی وڈیوز بنا کر شیئر کرتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق پی ٹی اے کا 21جولائی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں