میٹا کی جانب سے گزشتہ روز متعارف کرائے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ پر 24 گھنٹوں کے اندر 5 کروڑ سے اکاؤنٹس بنائے گئے۔ لیکن صارفین کو یہ جان کر شدید دھچکا پہنچا ہے کہ اس پلیٹ فارم اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی انہیں کیا قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔سپلیمنٹل پرائیویسی پالیسی میں میٹا کا کہنا تھا کہ صارفین اپنی تھریڈز پروفائل کو کسی بھی وقت غیر فعال تو کر سکتے ہیں لیکن صارفین کی پروفائل ختم اس ہی وقت ہوں گی جب ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم ہوگا۔میٹا نے اپنی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تھریڈز پروفائل صارف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا حصہ ہے۔انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موزیری نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین اپنی تھریڈز پروفائل کو غیر فعال کرسکتے ہیں، ایسا کرنا ان کے تھریڈز پروفائل اور کونٹینٹ کو چھپا دے گا اور صارفین انفرادی تھریڈز پوسٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سب انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم کیے بغیر ہوسکتا ہے۔
تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے والے ہوشیار ہوجائیں۔۔
Facebook Comments