sirf aik damad beghairat hai

تھوڑی بہت سرجری کراتی رہتی ہوں، بشری انصاری۔۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حالیہ انٹرویو میں اپنی عمر بتاتے ہوئے چہرے کی سرجری کا انکشاف کر دیا۔جیو ٹی وی کے ڈرامے ’تیرے بن‘ میں ماں بیگم کا کردار نبھانے والی بشریٰ انصاریٰ نے گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی عمر کے حوالے سے ہونے والے تبصروں پر ردعمل ظاہر کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی عمر بتانے میں کسی قسم کی آر محسوس نہیں ہوتی، میں 67 برس کی ہوں اور اگر میں 67 سال میں 57 کی دکھائی دیتی ہوں تو مجھے فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 27 برس کی عمر میں آنگن تیڑھا میں 60 سال کی خاتون کا کردار نبھایا تھا، مجھے اپنی عمر پر فخر ہے اور میں خوش ہوں اس پر۔انہوں نے ماضی کا ایک قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار ایک فوٹو شوٹ کو دیکھ کر مجھ سے کسی نے سوال کیا تو اس وقت میں نے فخریہ بتایا تھا کہ میں 38 برس کی ہوں مجھے کبھی بھی عمر کے حوالے سے کسی قسم کی احساس کمتری محسوس نہیں ہوئی۔البتہ اب میری عمر ایسی ہے کہ مجھے تھوڑی بہت سرجری کی ضرورت پڑتی ہے اور وہ میں کرواتی ہوں، کبھی شائستہ لودھی کے پاس چلی جاتی ہوں لیکن اس بات کا خیال رکھتی ہوں کہ کاسمیٹک سرجری ضرورت سے زیادہ نہ ہوجائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں