there will be no news channels in 10 years said Fawad Chaudhry

10 سال بعد چینلز نہیں ہونگے، فوادچودھری کی پیشگوئی۔۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا چاہتی ہے کیونکہ بہت زیادہ انفارمیشن تنازعات کوبڑھا دیتی ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیراہتمام سیمینارسے وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے  خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد اورموثر ہے، پاکستان میں میڈیا کوترقی یافتہ ممالک کی طرح آزادی حاصل ہے، ہمارے میڈیا کا مقابلہ ترقی یافتہ ممالک سے ہوتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ، میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے 3 کے بجائے ایک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنارہے ہیں۔ ہم نے پیمرا کو ختم کرکے تمام میڈیا کے شعبوں کیلئے ایک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراطلاعات نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور ڈراموں کو بہتر کرنا ہے، ہم پاکستان میڈیا یونیورسٹی بنانے جارہے ہیں، انفارمیشن سروس اکیڈمی اور دیگر کو ضم کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ ہمارا میڈیا پالیسی دورجدید سے ہم آہنگ ہو۔ حکومت کا فرض نہیں کہ وہ عوام سے پیسے لے کر نجی کاروبار (میڈیاہائوسز) کو دے دے۔ میڈیا ہائوسز اپنا بزنس ماڈل تبدیل کریں۔وہ طلبا جو ذرائع ابلاغ پڑھ رہے ہیں اور میڈیا میں جانا چاہتے ہیں وہ یہ ذہن میں رکھیں کہ ہوسکتا ہے کہ 10 سال بعد ٹیلی ویژن ایسا نہ رہے جیسا اس وقت ہے۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں