وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے میں انکی تواقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرونگی۔تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ہماری حکومت آزادی اظہار پر کوئی قد غن نہیں لگائے گی۔ صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی پوری کوشش کرونگی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے فون کر کے بتایا کہ میں آپکو اطلاعا ت ونشریات کا قلمدان دے رہا ہوں وزیر اعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ساتھ لے کر چلوں گی میڈیا کا انتہائی اہم کردار ہے اور میڈیا نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کےلئے غیر معمولی خدمات سر انجام دی ہیں ۔۔
Facebook Comments