حکومت پاکستان کے ترجمان نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں شائع و نشر ہو نیوالی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں تاثردینے کی کوشش کی گئی ہے کہ سرکاری اشتہارات کے مواد کی نگرانی کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے وفاق سمیت سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کی طرف سے آئندہ جاری ہونیوالے سرکاری اشتہارات کے اجراءپر پابندی عائد کر دی ہے، ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ اشتہارات کے اجراءپر پابندی بارے وفاقی یا صوبائی حکومتوں کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں کیونکہ نگرانی کرنیوالی کمیٹی کا اختیار صرف اشتہاری مہموں اور اشتہار ات کے مواد تک ہی محدود ہے، ترجمان نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتیں اشتہارات کا معمول کے مطابق اجراءجاری رکھیں گی۔
Facebook Comments