theater mein be hayai pehlani wali adakaraon par tahayat pabandi ka faisla

تھیٹرز میں بے حیائی پھیلانے والی اداکاراؤں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ۔۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تھیڑز میں بے حیائی اور فحاشی پھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے فحاشی ، بے حیائی اور بیہودگی پھلانے والی اداکاروں پر تاحیات پابندی عائد کرنے اور ایسے ڈرامے بنانے والے تھیڑز کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اسی سلسلہ میں تھیڑ مالکان سے ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تھیڑ میں فحاشی اور بے حیائی پھلانے پر تھیڑ مالکان پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تھیڑز میں بے حیائی اور فحاشی پھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پنجاب میں ایسے تھیڑز ڈرامے بننے چاہیے جہاں فیملیز دیکھنے آئیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا رولز کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس آئیں گے پھر جرمانہ ہوگا اور پھر لائسنس کینسل ہونگے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل کو تھیڑز مالکان سے بیان حلفی لینے کی ہدایت کی جائے گی اور انڈرٹیکنگ کے بعد سیل شدہ تھیڑز کو کھولنے کا حکم دیا جائے گا، جن تھیڑز مالکان اور اداکاروں کو فحاشی پھیلانے کا شوق ہے وہ پنجاب میں ڈرامہ نہیں کرسکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جلد تھیڑز کے لئے نئی قانون سازی کرنے جارہی ہے اور تھیڑز مالکان فیملی ڈرامے بنائیں حکومت انکو مکمل سپورٹ کریگی، سب تھیڑز کو آخری وارننگ دی جارہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں