اسٹیج اداکارہ اور اس کے شوہر کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کردیاگیاہے۔رپورٹ کے مطابق بیوی کے قتل کا مقدمہ اس کے شوہر کیخلاف درج کرلیاگیاہے۔قتل کرنے والے ہاشم نے اداکارہ روپ سے دوسری شادی کررکھی تھی۔گزشتہ روز سٹیج اداکارہ کے شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی تھی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق واقعہ ساہیوال کے فرینڈر تھیٹر میں پیش آیا جہاں میاں اور بیوی کے درمیان شو کے اختتام پر کسی بات پر جھگڑا ہواجوشدت اختیارکرگیا۔اس دوران شوہر نے روپ چوہدری کو قتل کیااور پھر خودکشی کرلی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد تھیٹر کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ اصل حقائق سامنے لانے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ کسی اسٹیج اداکارہ کا قتل اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی پاکستان متعدد فنکارائیں اپنے اہلخانہ کے ہاتھوں قتل ہوئی ہیں۔چند ماہ قبل سوات میں مقامی گلوکارہ اوررقاصہ ثنا ءعمر کو مبینہ طور پر ان کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ثنا اور عمر میں موسیقی کے ایک پروگرام میں کمائے گئے پیسوں کی وجہ سے جھگڑا ہواتھا۔
تھیٹر میں اداکارہ قتل،شوہر نے خودکشی کرلی۔۔
Facebook Comments