senior sahafi par firing mulzimaan ki giraftaari keliye team tashkeel

تھیٹر میں تماشائی کی فائرنگ،  ڈانسر قتل۔۔

راولپنڈی کے علاقے تھانہ کینٹ  میں واقع فیروزتھیٹرمیں  نشے میں  دھت تماشائی نے فائرنگ کرکےنوجوان سٹیج ڈانسر نویدالحسن کو  قتل  کردیا ،  پولیس کے مطابق فائرنگ ڈرامہ دیکھنے کیلئے آئے ہوئے نشے میں دھت ایک شخص نے کی ، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے  ہسپتال  منتقل کردی ہے جبکہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری طرف نجی ٹی وی نےدعوی کیاہےکہ فیروزتھیٹر میں  نشےمیں دھت عمران نامی شخص نےاداکارہ مہک نورکےگانے کے دوران تلخ  کلامی پر فائرنگ کی ۔فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی  ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ اسٹیج ڈانسر کے قتل میں ملوث ملزم افتخار شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگرملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں