لاہور سے تعلق رکھنے والی اسٹیج اداکارہ حسنہ نے اپنے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرا دیا۔اداکارہ حسنہ نے الزام لگایا ہے کہ اشرف شاہ نامی شخص نے اپنے فارم ہاس پر بلا کر نشہ آور مشروب پلا کر ان سے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے، ہیرے کی انگوٹھی اور سونے کی چین ہتھیا لی۔اداکارہ حسنہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ اشرف شاہ نامی شخص نے 2018ء میں فارم ہاؤس پر بلوا کر نشہ آور مشروب پلایا اور جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔اداکارہ کے مطابق ملزم نے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کر کے 20 لاکھ روپے بھی ہتھیائے ہیں۔اداکارہ حسنہ کا کہنا ہے کہ 2019ء میں شادی ہوئی تو ملزم نے شوہر کو ویڈیوز دکھا کر ان کا گھر خراب کر دیا تھا۔انہوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ 2 نومبر کو ملزم شاہدرہ فارم ہاؤس پر لے گیا، جہاں اس نے دوستوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور 1 لاکھ 20 ہزار روپے، ہیرے کی انگوٹھی اور 3 طلائی چینیں چھین لیں۔ سندر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تھیٹر کی اداکارہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج۔۔
Facebook Comments