لاہور میں سٹیج اداکارہ آفرین پری کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق آفرین پری لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاﺅن میں رہائش پذیر ہیں جہاں دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان کے گھر پر فائرنگ کی۔ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ اداکارہ کی طرف سے تھانہ اقبال ٹاﺅن میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے گھر کے گیٹ پر10گولیاں فائر کیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Facebook Comments