ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

پی ایف یو جے کے الیکشن کے نتائج، کے یوجے کا بائیکاٹ۔۔

 پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی انتخابات الیکشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان کے کی سربراہی میں ہوئے، کراچی یونین آف جرنلٹس نے پی ایف یوجے کے آئین میں من مانی ترامیم کے خلاف بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔۔پی ایف یوجے کے الیکشن کے نتائج کےمطابق  مرکزی صدر کے عہدے پر شہزادہ ذوالفقار اور نائب صدور کے چار عہدوں پر لالا اسد پٹھان، بختزادہ یوسفزئی، رانا پرویز اور سلیم شاہد بلامقابلہ کامیاب ہو گئے جبکہ سیکریٹری جنرل کے عہدے پر ناصر زیدی 152 ووٹ لیکر کامیاب ہوا جبکہ فہیم صدیقی 15 ووٹ لیکر ناکام  رہے، پی ایف یو جے کے مرکزی انتخابات میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کے چار عہدوں پر خالد کھوکھر ووٹ 146، حامد یاسین 154ووٹ محمد عیسیٰ 143  ووٹ اور محمد شاہد چوہدری 146 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مخالف امیدوار صلاح الدین بٹ 9 ووٹ اور سید نعمت اللہ بخاری 26 ووٹ لیکر ناکام رہے، خازن کے عہدے پر ذوالفقار علی میتھو نے 149ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ محمد نواز طاہر ووٹ 22 لیکر ناکام رہے، پی ایف یو جے کے مرکزی انتخابات میں ممبر ایگزیکیوٹو کاؤنسل کے پچیس عہدوں پر افضل بٹ، لالا رحمان سموں، عبدالرؤف مان، عادل اکرم، ایوب جان سرہندی، بنارس خان، دستار شاہ، حبیب الرحمان، ابراہیم خان، احسان الحق، امداد بوزدار، جاوید اقبال امبر، جاوید صدیقی، خورشید عباسی، مخدوم بلال عامر، میاں طارق جاوید، مبارک زیب خان، محمد اکرم ناصر، محمد امین عباسی، محمد نور الامین، ناصر حسین، سعید اختر، شبیر مغل، شفیق راجا، ظہیر خان لودھی اور ظہیر شہزاد لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ ای آر گل، افضل بلوچ اسلم شاہ، جاوید فاروقی، کامران جاوید، خواجہ نصیر، شکیل سلاوٹ، سید بخار شاہ ،طارق چوہدری اور عمیر ناکام رہے، الیکشن کمیٹی کی جانب سے کامیاب ہونے والے عہدیداران کی اناؤنسمنٹ کی اور کامیاب عہدیدران کو مبارکباد دی، الیکشن کے بعد جنرل باڈی کا اجلاس کیا گیا جس کو نو منتخب صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ پی ایف یو جے کے انتخابات کروانے پر کے یو جے کو سلام پیش کرتا ہوں تمام دوست آپس میں اتحاد کریں پی ایف یو جے کسی ایک نہیں بلکہ تمام صحافیوں کی تنظیم ہے، سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے پی ایف یو جے فوجی آمریت اور جمہوریت کی بحالی کے لیے شاعری کی تاریخ رکھتی ہے آنے والے وقت میں تنظیم کو منظم کرنا ہوگا آج کے انتخابات میں کے یو جے نے رول ماڈل کے

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

طور کر کردار ادا کیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں