پپو نے انکشاف کیا ہے کہ دی نیوز اور جنگ اسلام آباد کے ملازمین پر دو ہفتے سے پینے کا پانی بند کردیاگیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں عاشورے کے موقع پر بھی ملازمین کو پانی نہیں ملا۔ ملازمین اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے یا پھر بازار سے پانی کی بوتلیں خرید کر اپنی پیاس بجھا رہے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ دی نیوز اور جنگ اسلام آباد ایک ہی بلڈنگ اور ایک ہی فلور پر واقع ہے جہاں ان کے پینےکاپانی بھی انتظامیہ فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ پانی کی بوتلیں فراہم کرنے والی لوکل کمپنی کو ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کمپنی نے دو ہفتے سے پانی کی سپلائی بند کردی ہے، ورکرز دوران ڈیوٹی پیاسے رہتے ہیں جب کہ انتظامیہ ستو پی کر سورہی ہے۔۔
Facebook Comments