ملکی تاریخ میں پہلی بار انگریزی اخبار بغیر خبر کے شائع ہوگیا۔۔سولہ فروری بروز ہفتہ کے روز انگریزی اخبار دی نیشن نے اپنی اشاعت میں ایک بھی خبر شائع نہیں کی۔۔ بارہ صفحات پر مشتمل اس اخبار کی قیمت انیس روپے ہے۔ سولہ فروری کو یہ اخبار مکمل طور پر اشتہارات کے ساتھ شائع ہوا جس میں سعودی شہزادے کو خوش آمدید کے اشتہارات شامل تھے۔۔سرکاری اشتہارات کا رونا روتے ہوئے، چھانٹیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیاں کرنے والے میڈیا مالکان سے پپو کا سوال ہے کہ ایسے اخبار کو اخبار کہاجاسکتا ہے جس میں ایک بھی خبر نہ ہو بلکہ وہ مکمل اشتہارات سے بھرا ہوا ہو۔۔دی نیشن میں شائع ہونے والے اشتہارات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں کوئی میڈیا بحران نہیں۔۔بلکہ میڈیا مالکان کا رونا دھونا مصنوعی ہے۔۔
Facebook Comments