میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہمیڈیا نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پالیسی سازی میں رہنمائی کا کردار بھی ادا کرتا ہے، ایک باشعور میڈیا ہی عوام اور حکومت کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ بنتا ہے،شہر کی ترقی کے لیے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہارانہوںنے جمعرات کو پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کے بعد پریس کلب کی مجلس عاملہ اور سینئرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی،نائب صدر ارشادکھوکھر،سیکرٹری سہیل افضل خان،خازن عمران ایوبم جوائنٹ سیکرٹری محمدمنصف،گورننگ باڈی کے ارکان عبدالحفیظ بلوچ،موناصدیقی،کفیل احمد، حمادحسین، محمدفاروق،معروف بزنس مین اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ ،وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی موجود تھے ۔کراچی پریس کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پریس کلب کے ارکان ،ان کے اہل خانہ اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا ۔کراچی پریس کلب کی جانب سے شرکا میں قومی پرچم اور بیجز تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں ملی نغموں کے مقابلے ہوئے جس پریس کلب کے ممبران کے بچوں نے بھرپور حصہ لیاا۔ اس موقع پر بچوں کے لیے جمپنگ کیسل بھی لگایا گیا تھا۔تقریب میں پولیس بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،جس سے شرکا محظوظ ہوئے۔جشن آزادی کے موقع پر کراچی پریس کلب کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا ۔تقریب میں شریک بچوں نے تقریب کے انعقاد پرخوشی کااظہار کیا ۔بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ہارون آباد سے جلد 20 ایم جی ڈی سیوریج کو ٹریٹ کرنے کے بعد صنعتوں کو فراہمی شروع کر دی جائے گی،ڈی ایچ اے کے لئے 10ایم جی ڈی پانی کی لائن الگ سے بچھائی جا رہی جبکہ سمندر کے ساتھ آبادیوں کے لے سمندر میں10 ایم جی ڈی ڈی سیلیینیشن پلانٹ لگانے کے منصوبے پر بھی غور ہے۔انہوں نے کہاکہ 30 ستمبر کو کریم آباد انڈرپاس، 15 نومبر کو کورنگی کازوے برج اور 31 دسمبر کو شاہراہ بھٹو کا کاٹھور تک ،گٹر باغیچہ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح جلد کریں گے جہاں سے شہر کی صنعتوں کو پانی فراہم کیا جائے گا کیونکہ صنعتوں کا چلنا کراچی کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے،،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نئی حب کینال، شاہراہ بھٹو اور ٹی پی ون سمیت متعدد منصوبوں پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ ہماری نیت کام کرنے کی ہے اور ہمارا وژن بالکل واضح ہے،میئر کراچی نے میڈیا کے کردار کو جمہوریت اور عوامی شعور کی مضبوطی میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا، میئر کراچی نے کہا کہ میڈیا نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پالیسی سازی میں رہنمائی کا کردار بھی ادا کرتا ہے، ایک باشعور میڈیا ہی عوام اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ بنتا ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا، کراچی کو ایک جدید، محفوظ اور سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے بلدیاتی ادارے بھرپور محنت کر رہے ہیں، شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو بنیاد بنا کر شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کراچی پریس کلب کے صحافیوں کو شہر کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل خان نے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے اور اپنے وطن کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں گے ۔پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کراچی پریس کلب کے اراکین کا اہم کردار رہا ہے ۔زور قلم کے ساتھ ساتھ جمہوریت کی بحالی اور آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں ۔تقریب میں کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی ،کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نصر اللہ چوہدری ،جنرل سیکرٹری ریحان خان چشتی ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن ،خازن زین علی،سابق صدر کے یو جے دستور خلیل ناصر ،سینئرطاہر عزیز، عبدالماجد بھٹی،شاہد مصطفی، اعظم گوندل،سلمان سعادت خان، عبدالرشید شکور، شاہد ہاشمی، عتیق الرحمن، سہیل رب خان ،عبدالوحید راجپر عبدالجبار ناصر، سید نصر اقبال،لیاقت مغل، اختر شیخ،شعیب خان، قاضی آصف، ذوالفقار واہوچو اور دیگر بھی موجود تھے ۔
