کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے نوجوان صحافی اور ڈان نیوز سے وابستہ رپورٹر خاورحسین کی سانگھڑ میں کار سے لاش ملنے کے واقعے پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ اس المناک واقعے کی باریک بینی سے اعلیٰ سطع پر تحقیقات کی جائے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا کہ خاور کی موت کسی سانحے سے کم نہیں پوری صحافی برادری کو سخت تشویش اور سوگ میں مبتلا کردیا ماضی میں بھی سندھ میں صحافیوں کو ٹارگٹ کیا گیا اور جب تک واقعے کی تحقیقات نہیں ھوتی اسے کوئی اور رنگ نہ دیا جائے بیان میں سوگوار خاندان سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے۔دریں اثنا پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز (پیپ) کے صدر محمد جمیل، جنرل سیکریٹری محمد نعمان، نائب صدر اعجاز کورائی، جوائنٹ سیکریٹری محمد عظیم خزانچی سید عمران علی اور مجلس عاملہ کے اراکین نے سینئر صحافی خاور حسین کی سانگھڑ میں گاڑی سے لاش ملنے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور سندھ حکومت سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔پیپ کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنی زمہ داری نبھائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے اصل محرکات کو سامنے لائے اور اگر خاور حسین کو قتل کیا گیا ہے تو مجرمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔علاوہ ازیں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن خاور حسین کی اچانک موت کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور مرحوم خاور حسین کے اہلِ خانہ وا تمام رفقاء کار سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ہم پرزور طور پر مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی جی سندھ پولیس اس واقعے کی اعلیٰ سطحی پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیں، اگر تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آتی ہے کہ معاملہ خودکشی نہیں بلکہ کسی اور نوعیت کا ہے تو قوم کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے سخت ترین کارروائی کی جائے۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن ایک بار پھر اپنے ساتھی صحافی خاور حسین کی افسوسناک موت پر رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔
