سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کا کوئی سیاسی رنگ نہیں ہے، یہ ایک سٹاف افسروں یا پی ایس او کی حکومت ہے ، جس میں آدھی کابینہ شریف فیملی یا شہبازشریف کے قریبی لوگوں کی ہے،اس حکومت میں کچھ معیشت بہتر ہوئی اور اس میں بھی اسٹبلشمنٹ کا کر دار ہے ۔ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کوئی سیاسی رنگ نہیں ہے ، یہ ایک سٹاف افسروں یا پی ایس او کی حکومت ہے ، جس میں آدھی کابینہ میں شریف فیملی کے قریبی لوگ ہیں ،یہ سیاسی نمائندگی والی کابینہ نہیں ہے ، جو موجود ہیں ان کے پاس اختیار نہیں ہیں، اختیار صرف ان چند لوگوں کے پاس ہے جو کہ شہبازشریف کے منتخب کیئے گئے ہیں، اس حکومت میں صرف معیشت بہتر ہوئی ہے جس میں مقتدرہ کی مدد شامل ہے اور وہ براہ راست مداخلت کرتی رہی ہے، اس کی نگرانی بھی کرتی ہے ، باقی آپ بتائیں کہ سیاسی حکومت ہمیں کہاں نظر آ رہی ےہ؟ ایک سیاسی جلسہ یا سیاسی میٹنگ نہیں ہوئی، ابھی تک اسلام آباد میں پارٹی کے لوگوں کا اجلاس بھی نظر نہیں آیا۔موجودہ حکومت چند بیروکریٹس چلا رہے ہیں وہ بیوروکریٹس جو شہباز شریف کے قریب ہیں سیاستدانوں کا اس حکومت سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ۔ یہ حکومت تو ایک جلسہ کرنے کی سکت بھی نہیں رکھتی۔
