national press club ke salaana intekhabaat nataij ka aelan

پریس کلب کی سابق و موجودہ خواتین کے خلاف مقدمہ ختم کیاجائے، نیشنل پریس کلب۔۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی گورننگ  باڈی کا اجلاس صدر اظہر جتوئی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں این پی سی کے 2 ارکان ( سابق میاں بیوی ) ناصر مخٹک اور سلمی ملک کی طرف سے پریس کلب کو موصول ہونے والی ہراسانی کے الزامات پر مبنی درخواستوں کے متعلق اپنی ہراسمنٹ کمیٹی کی رپورٹ پر تفصیلی غور ہوا۔ اجلاس میں اینٹی ہر اسموٹ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ناصر خٹک اور سلمی ملک کی کلب کی بنیادی رکنیت معطل کرنے اور ان کے کلب میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ترجمان نیشنل پریس کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری نیر علی سینئر نائب صدر احتشام الحق، نائب صدر تر جمان این پی سی سید ظفر ہاشمی، نائب صدر شاہ محمد سینئر جوائنٹ سیکریٹری شیراز گردیزی ، جوائنٹ سیکرٹری سحرش قریشی ممبر گورننگ باڈی عامربٹ ، احمد منصور، تنویر شہزاد، عاصم جیلانی، اظہار نیازی، مشکور علی، شکیل اعوان ، جعفر بلتی نے شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق گورننگ کمیٹی کی رپورٹ پر تفصیلی بحث کے بعد اس کی سفارشات پر فوری عمل درآمد کرنے اور آئین کے مطابق دونوں ناصر خشک اور کلب کی رکنیت معطل کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا جبکہ دونوں کے پریس کلب میں داخلے پر بھی فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔ علاوہ ازیں گورننگ باڈی نے سابق میاں بیوی تنازع کے دوران ناصر خٹک کی جانب پر یس کلب کی 2 موجودہ اور 2 سابق معز ز خواتین عہدیداروں کو اپنے گھر یلو تنازع میں مداخلت کے من گھڑت الزام پر ایف آئی آر میں نامزد کرنے کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پریس کلب کی تمام خواتین ممبران با عزت اور نہایت قابل احترام ہیں اور کسی بھی ممبر کوکسی خاتون ممبر کے ساتھ کسی قسم کانا مناسب رویہ اختیار کرنے یا ان پر الزام تراشی کرنے کی قطعا کوئی اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پریس کلب کی سابق و موجودہ  معززخواتین عہدیداران پر عائد مقدمہ فوری ختم کیا جائے ، اور ایسا اقدام کرنے والے ،اورا افسران و اہل کاروں کو فوری معطل کیا جائے، اجلاس میں سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی جو کہ اس سارے معاملے کو ڈیل کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں