iqrar ul hassan ki teesri shadi ki tasdeeq

تھپڑ مارنا غلط تھا، اقرارالحسن کا اعتراف۔۔

اینکر پرسن اقرار الحسن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں انٹرویو کے دوران ایک شہری کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اقرار الحسن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے اس اقدام کی وضاحت کی ہے اور بتایا ہے کہ ایسی وہ کون سی وجہ تھی جس کی بنا پر وہ ہاتھ اٹھانے پر مجبور ہوئے۔اینکر پرسن کے مطابق جس شخص پر انہوں نے ہاتھ اٹھایا وہ ایک بلیک میلر ہے۔ اس نے کچھ عرصہ پہلے ایک 12 سالہ بچی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس کی برہنہ ویڈیو ریکارڈ کی اور اس کی بنا پر اسے کئی سال تک بلیک میل کرتا رہا۔ جب اس بلیک میلر کو پکڑا تو الٹا اس نے الزام لگایا کہ بچی نے اس کی گاڑی سے ڈیڑھ لاکھ روپے اٹھائے ہیں۔ یہی وہ وجہ تھی کہ ان کا ہاتھ اٹھ گیا حالانکہ یہ عمل غلط تھا۔اقرار الحسن نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی عدم تشدد کے حامی رہے ہیں، کسی بھی صورتحال میں کسی پر بھی ہاتھ نہیں اٹھایا جانا چاہیے، وہ اپنے خلاف قانونی کارروائی اور نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں