thappar ke baad hareem shah or mufti ke raabtay barqaraar

تھپڑکے بعد بھی حریم شاہ اور مفتی کے رابطے برقرار۔۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے بعد کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ دونوں شخصیات ایک دوسرے سے بات بھی کرتی ہوں گی لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے کیونکہ حریم شاہ نے انہیں عید کی مبارک با د دینے کیلئے فون کیا تو نہ صرف انہوں نے کال اٹھائی بلکہ بھر پور انداز میں جواب بھی دیا ۔ سماءنیوزکو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی سے رابطے میں تو نہیں ہوں لیکن کال کر کے دیکھتے ہیں کہ وہ میرا فون اٹھاتے ہیں یا نہیں ، حریم شاہ نے کال کی تو مفتی قوی نے فون اٹھایا ، ٹک ٹاکر نے عید کی مبارک باد دی تو آگے سے پراعتماد آواز میں انہیں خیر مبارک کا پیغام دیا گیا ۔ کال کے بعد حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی نے مجھے ابھی بلاک نہیں کیاہے ۔میزبان نے ٹک ٹاک سٹار سے عامر لیاقت اور مفتی قوی میں سے کسی ایک کو چننے کیلئے کہا تو حریم شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کے پاس علم تو ہے لیکن عمل کسی کے پاس نہیں ہے ۔شادی سے متعلق پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میرا مستقبل قریب میں ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے ، مجھے ابھی شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، میں ابھی سنگل ہوں اور مستقبل میں بھی کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں