fawaad chaudhary sahafion ke mukhalif kyu

تھپڑ کہانی، فواد چودھری کی زبانی

خصوصی رپورٹ۔۔

وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ میں نے مبشر لقمان کو تھپڑ مار کرصحیح کیاہے ، یہ میرا حق بنتا تھا کیونکہ مبشرلقمان نے مجھ پر الزامات لگائے ہیں، میرانمٹنے کااپنا سٹائل ہے ،میرے ساتھ کوئی کرے گا تو بھگتے گا ، سرکاری ادارے اگرکچھ کریں تو ان کی بڑی مہربانی ہوگی نہیں تو پھرمیں توایسے ہی کروں گا۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ تمام سیاستدان اپنی عزت بچاتے ہیں، یہ گینڈوں کی لڑائی ہے اس میں گھس کرکیاکرناہے؟ اس میں دونوں پارٹیاں گندی ہورہی ہیں اور تیسری پارٹی انجوائے کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرانمٹنے کااپنا سٹائل ہے ،میرے ساتھ کوئی کرے گا تو بھگتے گا ، سرکاری ادارے اگرکچھ کریں تو ان کی بڑی مہربانی ہوگی نہیں تو پھرمیں توایسے ہی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا ءشریف لوگ ہیں ، وہ اپنی اپنی عزت بچاتے ہیں،اب شاہ محمود قریشی جیسے شریف آدمی پرایسا الزام لگے تو وہ کیا جواب دیگا اورزرتاج گل بیچاری کیاجوا ب دیگی ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے مبشرلقمان کوتھپڑ مار کر صحیح کیاہے ، یہ میراحق بنتا تھا کیونکہ مبشر لقمان نے مجھ پرالزامات لگائے ہیں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے کیلئے کسی پر کوئی بھی الزام لگادیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم صحافی نہیں ہیں ، ان کے بیک گراﺅنڈ کو سب جانتے ہیں یہ اوپر سے آکروارد ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر بہت تنقیدہوتی ہے لیکن میں نے ٹوئٹر پر بھی کبھی کسی کو بلاک بھی نہیں کیا۔ سمیع ابراہیم کے چینل نے ایک کارکن کی چالیس ہزار تنخواہ روکی ہوئی تھی جس پر میں نے ادائیگی کا کہا تو سمیع ابراہیم نے میرے خلاف 40پروگرام کئے ۔فواد چودھری کاکہناتھاکہ تحریک انصاف اگر مبشر لقمان کو صحافی تسلیم کرتی ہے تو کرتی ہوگی لیکن اس کا مطلب یہ تونہیں ہے کہ آپ کو لائسنس مل جاتاہے کہ آپ جس کی چاہیں عزت اچھال دیں۔ انہوں نے کہا وزارتیں آتی جاتی رہتی ہیں ، ان کی کوئی بات نہیں لیکن میرا جو عزت نفس کاحق ہے اس کومان کرچلنا ہوگا ، یہ میرا قانونی حق ہے ، میں پہلے ایک انسان ہوں۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ مبشر لقمان شادی کی تقریب میں آئے تو میں نے پوچھا کہ آپ نے پروگرام میں بیٹھ کر کہاہے کہ میری حریم شاہ کے ساتھ ویڈیوز ہیں تووہ ویڈیو مجھے بھی دکھائیں لیکن مبشر لقمان نے کہا کہ میرے پاس تو کوئی ویڈیوز نہیں ہیں اور یہ تو بات ایسے ہوئی تھی جس کے بعدجھگڑا ہوگیا ۔جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مبشر لقمان نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر یوٹیوب چینل پر پروگرام کیا ۔یہ اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے کیلئے ایسی ایسی بے ہودہ اور بے حیا گفتگو کرتاہے کہ جس کوسنا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں مبشر لقمان نے میرے بارے میں کہا کہ حریم شاہ کے ساتھ میرے ویڈیوز ہیں، مجھ پربے سروپا الزامات لگائے اور زرتاج گل کے بارے میں ایسے بے حیا گفتگو کی کہ جس کا کوئی حساب نہیں ہے ۔

فوادچوھری نے کہاہے کہ میں کبھی حریم شاہ سے نہیں ملا،اگر مجھ پرالزامات لگایا گیا ہے تو پھر اس کوثابت کرنا بھی اس بندے کاکام ہے جس نے الزام لگایاہے ۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ مجھ پر حریم شاہ کے حوالے سے جوالزامات لگائے گئے ہیں ۔ میں ان کی تردید کرتا ہوں ، میں اپنی زندگی میں کبھی حریم شاہ سے ملا ہی نہیں ہوں اوراگر مجھ پرالزام لگایا گیا ہے تو پھر اس کوثابت کرنا بھی اس بندے کاکام ہے جس نے الزام لگایاہے ،میرا کام نہیں کہ میں ان الزامات کو ثابت کرتا پھروں جس پرالزام لگایا گیاہے ۔فواد چودھری کا کہناتھا کہ حریم شاہ کوکہیں بھی رسائی نہیں ہے ، تمام وزرا ءکے دفاتر کھلے ہوئے ہیں اورکوئی بھی ان دفاترمیں جاسکتا ، میرے دفترمیں لوگ آکرمجھے سے ملتے ہیں اور تصویریں بناتے ہیں، اس طرح ہی شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان کے دفاتر ہیں جہاں کوئی بھی جاکر ان سے مل سکتا ہے۔

دریں اثنا قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  پی ٹی اے اور ادارے سیاستدانوں کی کردار کشی کانوٹس نہیں لیتے، عدالتوں کی اپنی باری آتی ہے تو فوری نوٹس لیاجاتا ہے ،حکومت اوراپوزیشن کومل کر اس معاملے کاادراک کرناچاہئے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میڈ یا میں سیاستدانوں کا معاملہ آتا ہے تو کوئی نوٹس نہیں لیتا، نہ پی ٹی اے اور نہ ایف آئی اے اس کا نوٹس لیتی ہے ، عدالتوں پر جب بات آتی ہے تو بڑی تیز ی سے نوٹس لیا جاتا ہے لیکن جو لوگ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بیٹھے ہوئے لوگ ہیں ۔ ان کی بھی کوئی عزت ہے ۔فواد چودھری کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے ایک سپیشل کمیٹی بنائی جائے جو میڈیا سے متعلق قوانین کا جائزہ لے کہ ان پر عمل در آمد کیوں نہیں ہورہا ؟انہوں نے کہا کہ یوٹیوب چینلز کی بلانازل ہوگئی ہے ، کسی کی ذاتی زندگی کومتاثر کرنے کی کوشش نہیں کرنے چاہیے۔ پی ٹی اے اور ادارے سیاستدانوں کی کردار کشی کانوٹس نہیں لیتے، عدالتوں کی اپنی باری آتی ہے تو فوری نوٹس لیاجاتا ہے ۔اینکر سے کہاہے کہ شائد آپ کے گھر میں مائیں بہنیں نہیں ہیں۔حکومت اوراپوزیشن کومل کر اس معاملے کاادراک کرناچاہئے ۔(خصوصی رپورٹ)۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں