ایس ایچ او علی پور چٹھہ کی صحافیوں سے بدتمیزی ،کوریج کیلئے آنیوالے صحافیوں کو تھپڑ جڑ دئیے۔۔ آزاد کشمیر کے حلقہ 38 جموں 5 الیکشن پر پولنگ کے دوران مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی لڑائی جھگڑے کی کوریج کرنے کی پاداش میں پولیس تھانہ علی پور چٹھہ کے شیر جوانوں نے مقامی صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی پر ڈی ایس پی وزیرآباد عرفان الحق سلہریا کا کہنا تھا کہ یہ سب انجانے میں ہو گیا ،ہم معذرت خواہ ہیں ۔ شہر کی تمام تاجر و مذہبی جماعتوں نے صحافیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اگر ایس ایچ او کو معطل نہ کیا گیا تو مکمل شٹرڈائون کردینگے ۔

Facebook Comments