Thailand se aane wale fankaar zehni aziat ka shikaar

تھائی لینڈ سے آنے والے فنکار،ذہنی اذیت کا شکار۔۔

معروف اداکارہ صنم سعید اور اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کو تھائی لینڈ کے بعد اب پاکستان میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بارے میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات جاری کر دیے۔چودہ اپریل  کو تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی اداکاروں کو وطن تو واپس بلایاچکا ہے لیکن اداکاروں کے مطابق اُن کی آزمائش کی گھڑیاں پاکستان لینڈ کرنے کے بعد شروع ہوئی ہیں، اداکارہ صنم سعید اور شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ اُن کا یہ وقت کسی ٹینشن سے کم نہیں ہے۔اداکارہ صنم سعید نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کچھ پیغامات جاری کیے جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو اُن پریشانیوں سے آگاہ کیا جو اُن کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد درپیش ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ائرپورٹ سے ہمیں ہوٹل بھیجا گیا جہاں ہمارے دروازے پر کھاناآتا ہے اور ایک وقت کے کھانے کی قیمت ایک ہزار روپے ہے۔۔ہمیں کہاگیا ہے کہ چھ دن ہوٹل میں قیام کرنا ہوگا۔۔اُنہوں نے لکھا کہ ’اُس کے بعد اچانک ہم سے کہا گیا کہ گزشتہ رات جو یہاں قیام کیا ہے اُس کی ادائیگی کریں، ورنہ یہاں سے حاجی کیمپ چلے جائیں اور ٹیسٹ رات کو 10 بجے کیے جائیں گے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے ہمیں یقین دہانی کروائی تھی جب ہم پاکستان واپس جائیں گے تو ہماری رہائش کے اخراجات مفت ہوں گے اور 2 دن میں ہمارے ٹیسٹ ہوجائیں گے۔

دوسری جانب شمعون عباسی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اُن کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے ایک طویل پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے لکھا کہ سب سے پہلے تو یہ مجھ سمیت ہر ایک مسافر نے پی آئی اے کا 1 لاکھ 12 ہزار کا ٹکٹ خرید ا جو ہم تمام مسافروں کے ملاکر 23 لاکھ 52 ہزار بنتے ہیں، اُس کے بعد ہمیں ایئرپورٹ پر کہا گیا کہ ہم رمدا ہوٹل میں قیام کریں گے جس کے تمام اخراجات حکومت اُٹھائے گی۔اداکار نے لکھا کہ’ہوٹل میں ایک دن قیام کرنے کے بعد ہوٹل انتظامیہ ہمیں دھمکی دے رہی ہے یہاں قیام کرنے کی ادائیگی کریں ورنہ یہاں سے حاجی کیمپ چلے جائیں۔

mir shakeel ka haar kar jeetnay wala bhai
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں