پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں دو صحافیوں تشدد کی پر زور مذمت کی ہے وائس پی کے ڈاٹ نیٹ کے دو صحافی لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے میں ڈی جے بٹ کی گرفتاری کی تصدیق کے لئے گئے تھے،پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور جنرل سیکریٹری ناصر زیدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ماڈل ٹاون پولیس نے نہ صرف صحافیوں پر تشدد کیا بلکہ ان کے پاس موجود اہم فوٹیج بھی ڈیلیٹ کردیں جو کہ آزاد صحافت کے لئے حملہ ہے۔پی ایف یو جے نے ملوث پولیس اہلکاروں و افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہےاس کے علاوہ عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ کمیٹی اور وائس پی کے نیٹ نے بھی مشترکہ طور پر صحافیوں پر جسمانی تشدد کی مذمت کی ہے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او اظہر نوید نے نہ صرف صحافیوں پر تشدد کیا بلکہ انتہائی گندی زبان بھی استعمال کی بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ اس معاملے پر فوری طور پر کارروائی کریں صحافیوں کے ادارے نے پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
