تحریر: متاثرین ٹیلن نیوز
اپیل جناب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب،جناب انوار الحق کاکڑ صاحب نگران وزیراعظم،جناب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیربھٹی صاحب، جناب چیئرمین پیمرا سلیم بیگ صاحب، تمام صدور پی ایف یو جے برنا،پی ایف یو جے دستور،پریس کلبز۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ہے کہ آپ تمام مقتدر شخصیات خیریت سے ہوں گی ،آپ تمام مقتدر شخصیات کی توجہ نیوز چینل ٹیلن نیوز کی جانب مبذول کروانا مقصود ہے۔ جناب عالی ۔ ٹیلن نیوز چینل کی انتظامیہ نےاکتیس اکتوبر کو سترسے زائد ملازمین کو جبری طور پر بغیر کسی پیشگی نوٹس کے ملازمتوں سےبرطرف کردیا ہے ،بڑے پیمانے پر ہونے والی جبری برطرفیوں سے صرف ستر سے زائد ملازمین ہی نہیں بلکہ ستر سے زائد خاندانوں کا معاشی استحصال ہوا ہے ، اس سے بڑھ کرستم ظریفی اور کیا ہوگی کہ سادہ کاغذ پر برطرفی کے نوٹسز جاری کرکے ملازمین کے روزگار پر شب خون مارا گیا ہے ، ٹیلن نیوز انتظامیہ نے جبری برطرفی کے نوٹسز میں ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دینے کا وعدہ کیا لیکن اپنے وعدے سے مکر گئی ہے۔متاثرین ٹیلن نیوز نےچیئرمین پیمرا سے ٹیلن نیوز کے لائسنس کی فوری طور پر معطلی کا مطالبہ کیا ہے اور اس وقت تک وفاقی اور صوبائی نگراں حکومتوں سے ٹیلن نیوز کو فوری طور پر بلیک لسٹ کرتے ہوئے اسے کسی قسم کی اشتہارات نہ دینے کی اپیل کی ہے ۔تمام متاثرین ٹیلن نیوز نے صحافت اور میڈیا ورکرز کے حقوق کی بات کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیلن نیوز میں بڑے عہدوں پر براجمان نام نہاد اور مالکان کے ٹاؤٹ صحافیوں کی ممبرشپ ختم کریں۔چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس فائز عیسی صاحب، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی صاحب سے اپیل ہے کہ ٹیلن نیوز ہونے والی جبری برطرفیوں پر از خود نوٹس لے کر ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔ چیئرمین پیمرا محمد سلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹیلن نیوز کے لائسنس کے اجرا میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرائیں اور پیمرا قوانین کے تحت ٹیلن نیوز سے جبری برطرف کیے گئے تمام ملازمین کے آئین پاکستان کی روشنی میں واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔تمام صحافتی تنظیموں کے عہدیداران سے گزارش ہے کہ ملک بھر کے پریس کلبز میں ٹیلن نیوز کے نمائندوں کے داخلے اورایونٹس کی کوریج پر پابندی عائد کی جائے ۔والسلام۔۔ متاثرین ٹیلن نیوز