bol news ke license ki muattili ka mutaalba

ٹیلن نیوز کھلنے سے پہلے ہی بند ہوگیا، دستور گروپ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں صحافیوں کے قتل عام پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے دریں اثنا اجلاس میں کراچی کے میڈیا ہاؤسز میں طویل عرصے سے صحافیوں کے معاشی قتل پر برہمی کا اظہار کیا گیا جبکہ کراچی پریس کلب کے آئندہ آنے والے الیکشن پر بھی غور کیا گیا۔کے یو جے دستور گروپ کے محمد عارف خان کی صدارت میں ایگزیکٹو کونسل جبکہ چیئرمین ناصر محمود کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے علیحدہ علیحدہ اجلاس گزشتہ ہفتے کراچی پریس کلب میں ہوئے اجلاسوں میں کہا گیا کہ اسرائیل جارحیت اور سفاکانہ دہشت گردی کر رہا ہے فلسطینیوں  پر حملوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کیمرہ مینوں اور میڈیا ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ کر رہا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں کا کردار بھی انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ کے یو جے دستور گروپ کے اجلاس میں پاکستان بالخصوص کراچی کے میڈیا ہاؤسز میں  جاری معاشی قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ٹیلن میڈیا ہاؤس مکمل کھلنے سے قبل ہی بند کر دیا گیا جبکہ بھرتیاں ابھی جاری تھیں کہ چھانٹیاں شروع کر دی گئیں جو کہ پیمرا قوانین اور لیبر لاء کی صریحاً خلاف ورزی ہے دوسری جانب متعدد الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں بیک جنبشِ قلم صحافیوں کے معاشی قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے میڈیا ہاؤسز میں طویل عرصے سی جاری اس افسوسناک صورتحال کی ذمہ دار حکومت اور اس کے متعلقہ ادارے ہیں جو کہ خاموش تماشائی اور میڈیا مالکان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں جو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ کے یو جے دستور گروپ کے اجلاس میں کراچی پریس کلب میں ہونے والے آئندہ الیکشن کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دستور گروپ کے ممبرز بالخصوص جو کے پی سی کے ممبر بھی ہیں ان سے مشاورت کے بعد حکمت عملی بنائی جائے گی تاہم اجلاس میں گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس سال بھی کے پی سی کے اغراض مقاصد کے مطابق ممبرز کی فلاح وبہبود نا کرنے اور میڈیا ٹاؤن کے رہائشیوں کے مسائل حل نا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا جس کی بناء پر میڈیا ٹاؤن کے رہائشی اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مسائل حل کرنے پر مجبور ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں