پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ ٹی وی اور یوٹیوب پر مجھےاورتحریک انصاف کو بلیک آؤٹ کرنےاورمیری فلڈریلیف ٹیلی تھون کی نشریات روکنےجیسی مذموم کوشش کے آپ ذمہ دار ہیں؟انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ شہباز شریف سےمیرا سوال: کیا تحریک انصاف کے خوف کی وجہ سےمیڈیاپر ہماری زباں بندی، اہلِ صحافت پر تشدد اوران کے خلاف جھوٹے مقدموں کے اندراج کے آپ ذمہ دار ہیں؟عمران خان نے مزید کہا کہ ہے آپ (شہباز شریف) کے مجرم حواری اور ان کے سرپرست تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر آپ ہمارےآئینی حقوق غصب کرنےاور اظہاروصحافت کی آزادی کےحوالے سےعالمی وعدوں سے انحراف کے ذمہ دار نہیں تو قوم کو یہ بتانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟ دریں اثنا مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز اور زرداری کی منافقت آج ایک بار پھر قوم کے سامنے ہے، عمران خان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ پروگرام کیا تو نشریات رکوانے کے لئے ریاستی مشینری استعمال کی گئی۔مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کو نہ کوئی شرم ہے نہ حیاء، منافقوں کو سیلاب سے تباہ حال لوگوں کا بھی احساس نہیں ہوا۔انہوں نے کہا یہ ریاستی غنڈہ گردی ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے ٹیلی تھون نشر نہ کرنے پر مجبور کیا گیا، پی ڈی ایم ٹولہ ٹی وی اور یو ٹیوب بند کرتا ہے تو عوام اور زیادہ تعداد میں اپنے لیڈر کے جلسوں میں آتی ہے۔مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا ہے کہ ان کی ہر چال الٹی پڑ رہی ہے، جو گڑھا عمران خان کے لئے کھودتے ہیں اس میں خود منہ کے بل گرتے ہیں۔
ٹیلی تھون نشریات کس نے روکیں، کپتان کا سوال
Facebook Comments