sahafion keliye free medical camp ka ineqad

تحقیقاتی رپورٹنگ پر دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد۔۔

پشاور کے صحافیوں کے لئے اطلاعات تک رسائی کے قانون کی تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے اہمیت اورڈس انفارمیشن کی روک تھام کے موضوع پر دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ، سیمینار میں پرنٹ ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنے والے صحافیوں ، جامعات کے طلبا اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے، تربیتی پروگرام کے پہلے روز سینئر صحافی سیف لاسلام سیفی نے اطلاعات تک رسائی کمیشن کی ساخت اور معلومات تک رسائی کے حق کے استعمال کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا ، انہوں نے اس قانون کے خاص خاص نکات کے بارے میں بھی شرکا کو آگاہی دی، ورکشاپ کے دوسرے روز پشاور پریس کلب کے صدر اور ممتاز تحقیقاتی صحافی ارشد عزیز ملک نے فیک نیوز ، فیک نیوز کی اقسام ، فیکٹ چیک اور تحقیقاتی سٹوریز کے سلسلے میں بنیادی نکات کے بارے میں بتایا، تربیتی پروگرام کے دوران شرکا نے گروپ ورک کے زریعے اپنے صحافتی اسکیلز کا بھی مظاہرہ کیا، تربیتی پروگرام کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں