hareem shah ki jaan ko khatra

تحقیقات سے نہیں گھبراتی، حریم شاہ۔۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے خلاف بے شک جتنی بھی تحقیقات کی جائیں  میں تحقیقات سے نہیں گھبراتی، جب ہم پاکستانی پیسوں کو ڈالر میں ایکسچینج کرواتے ہیں تو ہمیں پھر ضرور  رونا آتا ہے کہ وزیر اعظم عمران کو جب ہم نے ووٹ دیا تو انھوں نے ہمارے اندر ایک امید جگائی تھی کہ پاسپورٹ اور پاکستانی کرنسی کی اہمیت کا لیول عمران خان کے دورحکومت میں بہت اونچا ہوگا۔حریم شاہ  نے حال ہی میں دیے گئے اپنے ایک ویڈیو  بیان میں وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے ناامیدی اور مایوسی کا اظہار کیا۔ معروف  ٹک ٹاکر نے کہا کہ  اگر ہم بغیر تحقیق کے ایک دوسرے کے پیچھے پڑے رہے اور بغیر تحقیق کے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے تو ہم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے اور جہاں تک بات اداروں کی تحقیق کی ہے تو بے شک تحقیقات کی جائیں میں تحقیقات سے نہیں گھبراتی اس کے بعد اور چیزیں واضح ہو جائیں گی کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔خیال رہے کہ حریم شاہ کے برطانیہ رقم منتقلی کے دعوے کے بعد ایف آئی اے کے حرکت میں آنے پر ٹک ٹاکر اب اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئی تھیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں