shohar maafi de chuka hai | Dania Malik

تیسری شادی ختم نہیں ہوئی، عامر لیاقت

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی تھیں کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر عامر لیاقت کے ہمراہ پوسٹ کی گئی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔اس کے علاوہ یہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت انسٹاگرام پر اب دانیہ کو فولو بھی نہیں کررہے جس کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں میں علیٰحدگی ہوگئی ہے تاہم عامر لیاقت نے اب خود ان تمام خبروں کی تردید کی اور انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی۔عامر لیاقت حسین نے ایک خبر کا  سکرین شاٹ شیئر کیا اور اُس پر ’بکواس‘ لکھا۔ایک اور  سٹوری میں انہوں نے دانیہ کا اکاؤنٹ بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکاؤنٹ پر حال ہی میں عامر لیاقت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جب کہ دانیہ نے اپنی ہر پوسٹ میں عامر لیاقت حسین کو مینشن بھی کیا ہوا ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں