teesri nahi doosri shaadi ki hai

تیسری نہیں دوسری شادی کی ہے، نادیہ خان۔۔

ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان کہتی ہیں کہ یہ اُن کی تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی ہے۔دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی نادیہ خان نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔نادیہ خان اور اُن کے شوہر کی تصویروں پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں کچھ لوگوں نے نادیہ خان پر نتقید کے تیر بھی برسائے۔ایسا ایک تبصرہ کشف نامی صارف کی جانب سے نادیہ خان کی پوسٹ پر کیا گیا جنہوں نے اداکارہ و میزبان سے سوال کیا کہ ’مجھے یہ بات سمجھ نہیں  آرہی کہ آپ کی یہ شادی کونسے نمبر کی ہے؟صارف نے کہا کہ ’ابھی تو آپ کا بیٹا کیان بھی بہت چھوٹا ہے۔نادیہ خان نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کیان میرا اپنا بیٹا نہیں ہے بلکہ میں نے اُسے گود لیا ہے۔اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ’اور یہ میری تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی ہے۔‘

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں