معروف تحقیقاتی صحافی اقرار الحسن نے کچھ عرصہ قبل تیسری شادی کی جس کے چرچے تاحال جاری ہے تاہم اب انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی تینوں بیویوں کے آپس کے تعلقات میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں۔اقرار الحسن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہیں تین شادیاں کرنے کا شوق نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے ایسا کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ان کے مطابق وہ کسی کو تین تین شادیاں کرنے کی ترغیب نہیں دے رہے، نہ ہی وہ اپنے اس عمل کو زبردست بنا کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہر کسی اپنی مرضی اور اپنی مجبوریاں ہوتی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کوئی شوق یا ٹارگیٹ نہیں تھا کہ انہیں تین ہی شادیاں کرنی ہیں، لوگ نہیں جانتے کہ ان کی تین شادیوں کی کیا مجبوریاں اور کیا اسباب تھے۔اقرار الحسن نے کہا کہ وہ خدا کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان سے تین شادیوں کا اچھا فیصلہ کروایا اور انہوں نے اس پر عمل کیا۔اقرار الحسن نے بتایا کہ ان کی پہلی بیوی قرت العین اور تیسری بیوی عروسہ خان ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رہتیں ہیں جب کہ دوسری اہلیہ فرح اقرار کچھ ہی فاصلے پر الگ گھر میں رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ بیویوں کا ایک ہی گھر میں رکھنے والے کون ہوتے ہیں؟ وہ اپنی مرضی سے ایک ساتھ ایک ہی گھر میں خاندان کی طرح رہائش پذیر ہیں، وہ رکھنے کی بات نہیں کرتے، وہ خود رہ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ورنہ بہت ساری مثالیں کہ لوگ خفیہ نکاح کرلیتے ہیں جب کہ بہت سارے لوگ یہاں، وہاں منہ بھی مارتے ہیں اور ذمہ داریوں سے بھاگتے ہیں۔اب انہوں نے بتایا ہے کہ عروسہ خان اور قرت العین ایک ساتھ جب کہ فرح اقرار الگ گھر میں رہائش پذیر ہیں۔
تینوں بیویاں ساتھ نہیں رہتیں، اقرار الحسن۔۔
Facebook Comments