teen shaadio wale se dusri shadi ki

تین شادیوں والے سے دوسری شادی کی، معروف اداکارہ۔۔

معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ انہوں نے دو بار محبت کی اور ان کی پہلی محبت ناکام ہوئی، دوسری محبت کے بعد انہیں احساس ہوا ہے کہ محبت کیا ہوتی ہے؟دانیا انور نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی معصومیت کی وجہ سے انہیں ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا، جہاں انہیں معصومیت کی وجہ سے نقصانات ہوئے، وہیں انہیں فائدے بھی ہوئے۔محبت کے سوال پر دانیا انور نے کہا کہ یک طرفہ بڑی بے وقوفی ہوتی ہے، جس میں دوسرا شخص محبت نہیں کرتا لیکن یک طرفہ محبت کرنے والا شخص اپنا وقت ضائع کر رہا ہوتا ہے۔انہوں نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کسی سے محبت ہوجائے تو وہ فورا اس کا اظہار کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں دو بار محبت ہوئی، انہوں نے دونوں بار اعتراف کیا، پہلی محبت ناکام ہوئی جب کہ دوسری محبت کے بعد ہی انہیں معلوم ہوا کہ محبت کیا ہوتی ہے۔اسی دوران میزبان عمران اشرف نے دانیا انور سے ان کی دوسری محبت کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت مانگتے ہوئے اداکارہ کے شوہر سے متعلق انکشاف بھی کیا۔عمران اشرف نے بتایا کہ دانیا انور نے ماضی کے مقبول فلمی ہیرو ندیم بیگ کے بیٹے فرحان ندیم بیگ سے دوسری شادی کی۔خیال رہے کہ دانیا انور ماضی میں اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ انہوں نے پہلے سے تین شادیاں کرنے والے شخص سے شادی کی۔دانیا انور بتا چکی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کی چوتھی بیوی تھیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کے شوہر کی پہلی تین شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں یا نہیں؟دانیا انور اپنی پہلی شادی پر بھی متعدد بار بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ انہوں نے 19 سال کی عمر میں خود سے زائد العمر شخص سے شادی کی، جن سے انہیں تین بچے بھی ہیں۔اداکارہ بتا چکی ہیں کہ ان کےپہلے شوہر نشے کے عادی تھی، ان پر تشدد کرتے رہتے تھے لیکن اس باوجود انہوں نے 6 سال تک شادی چلائی اور پھر خلع لے لی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں