وفاقی حکومت نے3 سال بعد پیمرا کونسل آف کمپلینٹس پنجاب کو فعال کردیا۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نےپیمراکونسل آف کمپلینٹس پنجاب کی چیئرپرسن اور 2ممبران کاتقررکردیا ہے۔ وفاقی کابینہ سےسرکولیشن کےذریعے ممبران کی تقرری کی سمری کی منظوری لی گئی۔ ڈاکٹر لبنی ظہیر پیمرا کونسل آف کمپلینٹس پنجاب کی چیئرپرسن جبکہ راشدہ سہیل اور زاہد مقصود ارکان مقرر کئے گئے ۔پیمرا کونسل آف کمپلینٹس پنجاب مارچ2022سے غیرفعال تھا۔ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس پنجاب میں مزید3ممبران کا تقررکرنےکا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، ایک ممتاز میڈیا ماہر، سیاسی تجزیہ کار، اور سینئر ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ صحافت، میڈیا گورننس، اور ریگولیٹری امور میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ان کی تقرری میڈیا کے اصول و ضوابط اور ضابطۂ اخلاق کے تحت نشریات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم اور نشریات کے سربراہ کی حیثیت سے ڈاکٹر ظہیر لبنٰی نے میڈیا کی تعلیم اور پالیسی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے میڈیا کی اخلاقیات، گورننس اور آزادی اظہار میں اپنی مہارت کو کامل بناتے ہوئے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔ جس میں میڈیا ریگولیشن اور پریس کی آزادی پر عالمی مباحثوں میں شرکت بھی شامل ہے۔پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس پنجاب کی چیئرپرسن جیسے اہم ریگولیٹری عہدے کے لیے ان کی تعیناتی سے عوامی شکایات کو دور کرنے، ذمہ دارانہ صحافت کو یقینی بنانے اور پنجاب میں میڈیا کے متوازن اور منصفانہ منظر نامے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

تین سال بعد پیمرا کونسل آف کمپلینٹس پنجاب فعال۔۔۔
Facebook Comments