SAMAA KI KAHANI PAPPU KI ZABANI

تین پروگرام بند کرنے کا فیصلہ، ٹیمیں فارغ۔۔

سما میں جہاں ایک جانب ملازمین کو اپریل کی تنخواہ کے ساتھ ایک تنخواہ بونس کے طور پر دیا گیا۔۔(یہ بونس صرف ایک لاکھ تک کی سیلری والے ملازمین کو دیا گیا ہے) وہیں  دوسری طرف ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ بھی رک نہیں سکا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔ سما کے تین مزید پروگرام بند اور ان کی ٹیم کو فارغ کردیاگیا ہے۔۔ اس سے قبل جب سما میں تنخواہیں بڑھائی گئیں تھی تو دسمبر میں ٹیموں کو فارغ کیاگیا تھا جس کی خبر پپو نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کے توسط سے آپ لوگوں تک پہنچادی تھی۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ سما کی انتظامیہ نے اپنے مشہور پروگرام ایمرجنسی وارڈ، کورٹ نمبر پانچ اور خطرہ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان پروگراموں سے منسلک ٹیم کے اراکین کو بھی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، ان تینوں پروگراموں کی ٹیم اراکین سے کہاگیا ہے کہ چودہ مئی تک اپنا ریزائن(استعفا) جمع کرادیں۔۔ پپو کے مطابق اب ان پروگراموں کی جگہ جو نئے شوز ہوں گے وہ لاہور سے شروع کئے جائیں گے۔۔پپو نے فارغ کئے جانےو الے لوگوں کے نام بھی دیئے ہیں لیکن اپنی پالیسی کے تحت ہم وہ نام یہاں نہیں دے رہے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں