anchors par imran khan ke khilaf bayania keliye dabao

تین منٹ کی کال، ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر کوئی ٹیکس نہیں۔۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ نے بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی منظوری نہیں دی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کے کچھ دیر بعدمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ نے انٹرنیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی منظوری نہیں دی ہے اور اسے قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیے جانے والے فنائنس بل (بجٹ) میں شامل نہیں کیا جائے گا۔بجٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی کال، انٹر نیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔اس کے تحت جونہی موبائل صارف کی کال تین منٹ سے بڑھے گی تو اس کے موجودہ ریٹس کے علاوہ فی کال ایک روپیہ اضافی چارج کیا جائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے موجودہ ریٹس پر پانچ جی بی سے زائد انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ہر جی بی پر پانچ روپے اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔انٹرنیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا جس کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پیکجز پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جارہا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے  ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’ایک تجویز دی گئی کہ انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی جی بی پانچ  روپے ٹیکس لگایا جائے۔  وزیراعظم صاحب اور کابینہ نے اسے منظور نہیں کیا۔  وزیراعظم چاہتے ہیں کہ انٹرنیٹ تک رسائی ہر شخص کو ہونی چاہئیے اس لئے انٹرنیٹ پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ تا کہ یہ عام آدمی کی قوت خرید میں رہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں