شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی اداکارہ نور بخاری نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے چار نہیں بلکہ تین مردوں سے چار بار شادیاں کیں، ایک ہی مرد سے انہوں نے دو بار شادی کی۔نور بخاری نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر سمیت اسے خیرباد کہ کر اسلامی تعلیمات کے تحت زندگی گزارنے پر بھی گفتگو کی۔نور بخاری نے اپنی شادیوں اور بچوں سمیت دیگر ذاتی معاملات پر بھی کھل کر بات کی اور اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ انہیں شادیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ معاشرے میں غیر ازدواجی تعلقات، افیئرز اور معاشقے قابل قبول ہوتے ہیں لیکن ایک سے زائد بار شادیوں کو قبول نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے دیگر گناہوں اور غلطیوں کے بجائے نکاح اور شادیوں کو ترجیح دی، اس لیے انہوں نے ایک سے زائد شادیاں کیں۔نور بخاری نے مسکراتے ہوئے یہ بھی اعتراف کیاکہ انہوں نے تمام شادیوں پسند اور عشق سے کیں لیکن بد قسمتی سے ان کی شادیاں نہیں چلیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چار نہیں بلکہ تین مردوں سے پانچ بار شادی کی جب کہ عون چوہدری سے انہوں نے دوسری بار شادی کی ہے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ مجموعی طور پر ان کی تین شادیاں ہیں لیکن لوگوں نے ان کی پانچ شادیاں بنا دی ہیں اور وہ ان کی دس شادیاں بھی بنا دیں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ نہیں چاہیں گی کہ ان کے شوہر دوسری شادی بھی کریں لیکن چوں کہ مذہب میں مرد کو بیک وقت شادیاں کرنے کی اجازت ہے تو وہ خدا کے حکم کے آگے راضی رہیں گی لیکن دل سے وہ کبھی نہیں چاہیں گی کہ ان کے شوہر دوسری شادی کریں۔