کراچی میں پی ٹی آئی کے باغ جناح جلسے میں تین خواتین صحافیوں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنان نے بدتمیزی کی۔۔اطلاعات کے سماء ٹی وی کی خاتون رپورٹر زم زم سعید نے اس واقعے کی فوٹیج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ٹی وی کے عملے کے ساتھ بدسلوکی کی اور لاٹھیوں اور پتھروں کا استعمال کیا۔ ریلی کے دوران تین خواتین صحافیوں سمیت دیگر صحافیوں کو بھی بدسلوکی اور ہراساں کیا گیا۔ٹوئنٹی فور نیوزکی خاتون رپورٹر عادیہ ناز کے ساتھ ایک کارکن نے بدتمیزی کی کوشش کی تو خاتون رپورٹر نے اسے تھپڑ جڑدیا، چینل کا کیمرہ مین رمیز فوری طور پر خاتون رپورٹر کو ریسکیو کرکے گاڑی تک لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔۔دوسری اے آروائی کی خاتون رپورٹر کو بچاتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ رپورٹر چاند نواب کی شرٹ بھی پھٹ گئی۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments