technology ke daur mein fake news ke challenge ka saamna hai

ٹیکنالوجی کےد ورمیں فیک نیوزکے چیلنج کا سامناہے، بلاول بھٹو۔۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چیلنج کا سامنا ہے، ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، ملک کے نوجوان تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرادری نے مہران یونیورسٹی جامشورو میں سالانہ کانووکیشن میں شرکت کی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔کانووکیشن کی تقریب میں صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی، کانووکیشن میں 19 پی ایچ ڈی، 58 ماسٹرز اور سافٹ ویئر انجینئرنگ شعبے 80 طالب علموں کو ڈگری سے نوازا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نوجوانوں کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی، نوجوان آگے بڑھ کر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ  دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں بھی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا لیکن افسوس ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چیلنج کاسامناہے، جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیاجاناچاہیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں