بول کے کامیڈی شو “دل پے مت لے یار” کی ٹیم کے مین کریکٹر وحید خان عرف لالہ نے بول کو ٹاٹا بائے بائے بول دیا۔ جیو کے شو BNN سے مقبولیت پانے وحید خان دل پے مت لے یار میں مختلف شخصیات کی میمکری کرتے تھے ۔شعیب شیخ صاحب اس ٹیم کے ذریعے مخلتف اینکرز اور سیاستدانوں کی مزاح کے نام پر کردار کشی کروا رہے تھے۔ شو کے رائٹر نعیم دھول جو کہ جیو کے شو “ہم سب امید سے ہیں” اور 24 نیوز کے کامیڈی شو “کیونکہ جمہوریت ہے کے بھی رائٹر رہے ہیں انہوں نے بھی بول کو خیرآباد کہہ دیا ہے۔ اس ٹیم میں شامل تھے کو رائٹرز شازل سیمیول ،خرم دورانی ایگزیکٹیو پرڈیوسر فرحان راجپوت، ڈمی کریکٹر مزمل اور گیٹ اپ آرٹسٹ عامر صاحب۔ بول کی طرف اس ٹیم کے تقریبا” ایک کروڑ کی رقم بن گئی تھی اور مزید بڑھتی جارہی تھی اور بول کے پاس ان کو لولی پاپ دینے سوا کچھ نہیں تھا۔ دو ماہ سے ٹیم نے شو دینا بند کر رکھا تھا اور مینجمنٹ منانے میں لگی رہی اور ناکام ہوگئی۔ آخر ٹیم نے بول کی جھوٹی تسلیوں سے تنگ آکر بائے بائے بول دیا اور سننے میں آ رہا ہے کہ ٹیم نے محسن نقوی کے چینل 24 نیوز کو جائن کر لیا ہے اور جلد ادھر سے اپنا شو پیش کریں گے۔
ایک اور اہم ٹیم کا بول کو خیرباد
Facebook Comments