technocrate setup ka mutaalba

ٹیکس چوروں کیلئے بجٹ میں پورا اہتمام کیاگیا ہے،کامران خان۔۔

اینکر پرسن کامران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ پر طنز کے تیر چلا دیے۔اپنے ایک بیان میں کامران خان نے کہا کہ پاکستان ٹیکس چوروں،  ٹیکس نادہندہ لوگوں کے لئے جنت رہے ، آج کے بجٹ میں اس کا پورا اہتمام کیا گیا ہے، ایمان دار ٹیکس دہندہ طبقات کا قیمہ نکال دیا گیا ہے۔ لگتا ہے پاکستان میں ایماندار صاحب ثروت ہونا ایک جرم ہوگا اور ایسے تمام اشخاص کو اضافی اور نئے ٹیکسز کی زنجیروں سے جکڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تباہ کن مہنگائی بڑھانے والے معاملات یعنی پیٹرول، ڈیزل، گیس، بجلی اور خوردنی اشیا کی  قیمتوں کو حکومت جب چاہے بڑھا دیتی ہے اور  یہ عمل تیزی سے جاری ہے، مزید مہنگائی اضافی یا نئے ٹیکسز کا شاخسانہ ہوگی۔ کامران خان کے مطابق  4600 ارب بجٹ خسارہ ہے جس کو  پورا کرنے کے لئے مزید قرضے  لینے پڑیں گے جن پر مزید سود کی  ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں