honey trap case ka trial 1 maah mein mukamal krane ka hukum

طویل مدت بعد سول اعزاز حقداروں کو ملے، خلیل قمر۔۔

معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ طویل مدت بعد تمغۂ حسن کارکردگی حقدار لوگوں کو دیا گیا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اداکار ہمایوں سعید کو تمغے سے نوازے جانے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ مدت بعد حقدار لوگوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے۔انہوں نے ہمایوں سعید کیلئے لکھا کہ آپ کا شمار بھی ان چند افراد میں ہوتا ہے جو اس تمغے کے حصول کے حقیقی حقدار تھے۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں تہہ دل سے آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایسے ہی کام کرتے رہیں اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔یاد رہے کہ ملک کی 22 شخصیات کو تمغۂ شجاعت اور 33 کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں