تونسہ پروفیشنل میڈیا گروپ کے ممبران تونسہ پریس کلب ,تونسہ یونین آف جرنلسٹس ,تونسہ الیکٹرانک میڈیا کے تمام عہدیداران واراکین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ھوا جس کی سعادت حافظ ریاض نے حاصل کی اجلاس صدر پرس کلب ملک منصور کی زیر صدارت ہوا جنرل سیکرٹری اطہر ندیم سومرو نے باقاعدہ اجلاس کی کاروائی کرتے ہوۓ ایک ماہ کی کاکردگی پیش کی اس کے بعد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے اعلان کردہ تونسہ پریس کلب اور فنڈز کی تاحال عدم دستیابی کی صورتحال پر غوروخوض کیا گیا شرکاء صحافیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ پریس کلب کے اعلان کو دوماہ ہوگئے ہیں اور جگہ کاحتمی تعین بھی ہوچکا ہے لیکن انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی ہے اور مختلف حیلوں بہانوں سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے صحافی دوستوں میں غیر یقینی کیفیت پیدا ہو رہی ہے اجلاس میں مشاورت کی گئی کہ وزیر اعلی پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود تونسہ پریس کلب کی منظور شدہ بلڈنگ اور فنڈز کا اجرا ء10مارچ 2021 تک یقینی نہ بنایا گیاتو احتجاجی لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا جس کے لیے اجلاس نےتونسہ پریس کلب وفنڈز کے حصول کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہےایکشن کمیٹی برائے حصول تونسہ پریس کلب وفنڈز کے لیے منظور کی گئی کمیٹی ممبران غضنفر عباس ھاشمی ممبران ملک منصور احمد محمد عثمان غنی آرائیں اطہر ندیم سومرو اور حماد اصغر گاڈی کی منظوری دی گئی اجلاس میں طے پایا کہ وزیر اعلی پنجاب سے دوبارہ ملاقات کرکے ساری صورتحال سے آگاھی دی جائے اور تمام تر روکاوٹوں اور مشکلات کا بر ملا اظہار کیا جائے تاکہ وزیر اعلی پنجاب اور تونسہ کی صحافتی برادری کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے عناصر کو بےنقاب کیا جائے شرکاء اجلاس نے ایک قرارداد میں اس کی حتمی منظوری دی ہے اجلاس سےتونسہ پریس کلب کے صدر ملک منصور احمد جنرل سیکٹری اطہرندیم سومرو نائب صدر حماد اصغر گاڈی مزمل قریشی اور حافظ قمر حیدر ملغانی نے اظہار خیال کیا اور تمام دوستوں کو متحد رہنے اور تونسہ پریس کلب کی بلڈنگ اور فنڈز کے اجراء میں بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دھانی کرائی کہ تونسہ کے تمام صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے اجلاس میں تونسہ پروفیشنل میڈیا گروپ کے تمام ممبران کا ماہانہ اجلاس منعقد کیا جائے گا آخر میں ملک منصور احمد نے اجلاس کے شرکاء کے لیے حافظ قمر حیدر کی جانب سے عشائیہ کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا اور آخر میں حافظ قمر حیدر ملغانی نے دعائے خیر کرائی۔۔
